اداکارہ نوشین شاہ کا مریم نواز کی روزمرہ روٹین پر طنزیہ تبصرہ

01:22 PM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکارہ  نوشین شاہ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز  کی روزمرہ روٹین پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ہونے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔

اداکارہ نے مریم نوازسے متعلق لکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہونے کا بھی بہت مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورسوجاؤ۔

https://twitter.com/galaxylollywood/status/1531616798231207936?s=20&t=I8OCp4eH4H8pjpygK9lEjA
اداکارہ کے طنز پر سوشل میڈیا صارفین کا  ملا جلا ردعمل سامنے آیا جہاں کئی صارفین نے ان کے اس عمل کو ذاتی حملہ قرار دیا اور نامناسب عمل کہا تو دوسری طرف بیشتر صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے تبصروں میں کہا کہ یہ عفت عمرکی جانب سے عمران خان پرتنقید کا بہترین جواب ہے۔

مزیدخبریں