معروف بزنس مین میاں منشاءکا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

12:48 PM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف بزنس مین میاں منشاء کا جہاز  نشاط ون بڑے حادثے سے بچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف بزنس مین میاں منشا وزیراعظم  شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جارہے تھے۔

پرواز کے دوران طیارہ جیسے افغانستان کی حدود میں پہنچا ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوئی۔طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے، جہاز کے انجن میں خرابی سے جہاز میں دھواں نکلنے پر کپتان نے فوری طور میان منشاء کو جہاز واپس لاہور لے جانے کی اطلاع دی اور کپتان مہارت سے طیارہ افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تیکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میان منشا جہاز میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کرنا تھی۔

مزیدخبریں