بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید

10:45 AM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس نے گزشتہ مہینے میں مجموعی طور پر ایک نوجوان سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق آج یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا جس کے باعث کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔ 
گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے جبکہ بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار کیا اور نام نہاد 180 سرچ آپریشنز کے دوران 2 گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ بھارتی فوج نے اونتی پورہ کے علاقے کا محاصرہ کیا جس دوران 2 کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔ 

مزیدخبریں