لاہور: معروف قانون دان شہزاد شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عہدےسے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شہزادشوکت کو نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔