کراچی سمیت سندھ بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا

09:02 AM, 1 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر کے تمام سکولوں میں آج (یکم جون) سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سکولوں میں حکومتی اعلان کے مطابق آج سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور اب 2 ماہ سکول بند رہیں گے۔ 
گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اب یکم اگست سے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا جس کے باعث گزشتہ روز سکول کے آخری دن بچے بہت خوش دکھائی دیئے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے پلان مرتب کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے سکولوں میں امتحانات لئے گئے تھے اور اب یکم اگست سے طالب علم نئی کلاسز میں آئیں گے۔

مزیدخبریں