ایف بی آر کی محصولات میں 11 ماہ کے دوران 18 فیصد اضافہ ہو گیا

11:28 PM, 1 Jun, 2021

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق مئی میں محصولات کا حجم بلند ترین سطح پر گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں محصولات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر نے جولائی تا مئی کے درمیان 4170 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا۔ اس سال گزشتہ سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو میں 18 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

حکومت نے مالی سال 21 کے لیے بجٹ کی تیاری کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی سال 20 میں جمع ہونے والے 39 کھرب 90 ارب روپے کے مقابلے میں 49 کھرب 60 ارب روپے اضافی جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس میں 24.4 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے اس آمدنی کے ہدف کو 46 کھرب 91 ارب روپے میں تبدیل کردیا ہے۔

نظرثانی شدہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے مئی سے جون کے عرصے میں 911 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

اگر اب ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا اور کاروباری سرگرمیاں جارہی رہیں تو یہ ہدف حاصل ہو سکے گا۔

مزیدخبریں