کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق ایک دھماکے میں بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تاہم کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ کابل میں گزشتہ ہفتے بھی لڑکیوں کے اسکول میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر کم عمر بچیاں شامل تھیں۔
اس سے قبل کابل کے نواحی علاقے میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 15 زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ کابل کے شکر درہ ضلعے کی مسجد کے اندر ہوا تھا۔