لندن ،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی چینی ویکسین سائنو ویک کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ سائنوویک ویکسین مؤثر، محفوظ اور تیاری کے تمام عالمی معیار پر پورا اترتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کو کورونا کی مختلف ویکسینز کی ضرورت ہے اورویکسین بنانے والے ادارے کوویکس پروگرام میں شریک کریں ۔
ماہرین کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکیں 2 سے 4 ہفتے کے دوران لگائی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت سے ہنگامی استعمال کی منظوری حاصل کرنے والی دوسری چینی ویکسین ہے جبکہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے سائنو فارم کے بھی ہنگامی استعمال کی جازت دی تھی۔