مرغی کا گوشت کھانے والے ہو جائیں ہوشیار ،خطرنا ک وائر س کے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی 

08:37 PM, 1 Jun, 2021

بیجنگ:چین میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

متاثرہ شخص شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے، جو بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل ہوا تھا۔ 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں