ہم یہود مخالف نہیں، صیہونیت اور اسرائیل کیخلاف ہیں، صدر مملکت

ہم یہود مخالف نہیں، صیہونیت اور اسرائیل کیخلاف ہیں، صدر مملکت
کیپشن: ہم یہود مخالف نہیں، صیہونیت اور اسرائیل کیخلاف ہیں، صدر مملکت
سورس: فوٹو/بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہےکشمیری اور فلسطینی مظالم اور نسل کشی کا شکار ہیں، ہم یہودیوں یا عیسائیوں کے خلاف نہیں، نسل کشی اور ظلم کے خلاف ہیں ۔

اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوموں کے درمیان اشتراک پیدا کرنے کی ضرورت ہےاور دنیا کو انسانیت کا احساس رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 60،70 سالوں میں سب سے زیادہ مسلم امہ متاثر ہوئی اور مشکل حالات کا سامناکیا،  اقتصادی تعاون تنظیم کے ممالک خطے میں روابط اور تعاون بڑھانےمیں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے وزیر نےکہا کہ فلسطین میں لوگوں شہید کیا گیا تو ہمیں اینٹی سمیٹک (یہود مخالف) کہاگیا،ہم اینٹی سمیٹک نہیں ، اینٹی زائینسٹ (صیہونی مخالف) اور  اسرائیل مخالف ہیں، ہم ظلم و استحصال کرنے والوں کےخلاف ہیں، ہم انسانیت پر ظلم کرنے والوں کےخلاف ہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کورونا کے خلاف مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے، احتیاط جاری رکھنی ہے۔