چار سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار سے تجاوز، ڈالر مزید مہنگا

05:39 PM, 1 Jun, 2021

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ 100 انڈیکس چار سالوں کے بعد 48 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسیچینج میں کارباری ہفتے کے پہیلے روز بھی تیزی رہی۔ سرمایہ کاروں نے معاشی اعدادوشمار میں بہتری اور حکومتی پالیسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس سے قبل 13 جون 2017ء کو ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 191 پر بند ہوا تھا۔

آج 32 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 294 پوائنٹس بڑھ کر 48 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 54 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو کر 155 اعشاریہ 30 پیسے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں