کراچی ،پولیس نے بائیس سالہ لڑکی کے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن کی پولیس نے بائیس سالہ لڑکی کے قتل کا سراغ لگا لیا ۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے پڑوسی نے کسی دوسرے لڑکے سے دوستی پرقتل کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کو پڑوسی حسن نے گزشتہ روز آخری مرتبہ وارننگ دینے کے لیے بلایا تھا۔
ملزم حسن نے بیان میں کہا کہ میں 12سال سے اسے اور وہ مجھے پسند کرتی تھی، کسی اور سے دوستی کی وجہ سے ہمارے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اوراسے 2گولیاں لگیں۔
ملزم حسن کا کہنا تھا کہ مجھے بہت پچھتاوا ہورہا ہے مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی۔