میرے والدین سخت پریشان ہیں ، بھارتی اداکارہ جیکو لین فرنینڈس

05:01 PM, 1 Jun, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکارہ جیکو لین فرنینڈس نے کہا ہے کہ  اس کے والدین سخت پریشان ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکو لین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے والدین بھار ت میں کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ۔ 

جیکولین کا کہنا تھا کہ وہ بحرین میں مقیم ہیں اور ان کی شدت سے خواہش ہے کہ میں بھارت چھوڑ کر ان کے پاس چلی جاؤں ۔ 

اداکارہ نے کہا ان کو سری لنکا سے ان کے رشتہ دار اور دوست اکثر فون پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنا خیال رکھے اور جس طرح کے حالات میڈیا کے ذریعے بھارت کے دکھائے جارہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے وہ بھی وقتی طورپر سری لنکا ہی آجائے ۔ 

اداکارہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں مطمئن ہوں، میں جو کام کررہی ہوں اسے جاری رکھنے کا ارادہ ہے لہٰذا میں نے اب تک بھارت  کو چھوڑنے کا  کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں