ملک بھر میں گذشتہ تین لاکھ گیارہ ہزار افراد کو کورونا کی ویکیسئن لگادی گئی ،این سی اوسی

04:33 PM, 1 Jun, 2021

اسلام آباد ، ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اورگزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر اب تک 76 لاکھ 48 ہزار 481 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جب کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 3 لاکھ 11 ہزار 294 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ 

پاکستان میں اس وقت 30 سال یا زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے اور 18 سال سے زائد عمر کی شیڈول ویکسین کا آغاز 3 جون سے ہو گا۔

مزیدخبریں