عوام دشمن بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

عوام دشمن بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے: بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: عوام دشمن بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے: بلاول بھٹو زرداری
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے والی ہر قانون سازی کی مخالفت کی جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کی مخالفت کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نےپارلیمان میں پی پی پی کی سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد  کہا کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے والی ہر قانون سازی کی مخالفت کی جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کا پارلیمان کو بالائے طاق رکھ کر آرڈیننس کے ذریعے ریاستی امور چلانا افسوس ناک طرز عمل ہے پاکستان پیپلزپارٹی عوام دشمن بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کی مخالفت کرے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی سینیٹرز کے درمیان حکومتی بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے لائحہ عمل اور مجوزہ حکومتی قانون سازی کے تناظر میں حکمت عملی پر بات چیت  کی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آرڈیننس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے والی ہر قانون سازی کی مخالفت کی جائے، ریاستی اداروں کی نجکاری کے ہر عمل کی مخالفت کی جائے۔