وزیر خزانہ شوکت ترین نے ای سی سی کا اجلاس طلب کرلیا

11:49 AM, 1 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین  نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کیلئے فنانس ڈویژن کی سمری پر تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ پختونخوا میں ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں کورونا سہولیات کیلئے گرانٹ منظور کی جائے گی۔ 

سول آرمڈ فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وزارت داخلہ کیلئے گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی پولیس کے ذمہ واجب الادا رقوم کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ 

ایف سی، اور پنجاب رینجرز کے شہادا کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ کیلئے گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان ٹیلیفون انڈسٹری کے قرضوں ریشیڈولنگ کیلئے وزارت آئی ٹی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ کوہاٹ آئل ڈپو کی بحالی کیلئے پیٹرولم ڈویژن کی سمری پر غور ہو گا۔

مزیدخبریں