پشاور:خیبرپختونخوا پولیس کے افسران کی طرف سے جوانوں کو نامناسب القابات سے پکارنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ائی جی ہیڈ کوارٹر خیبرپختونخوا پولیس نے تمام افسران کو سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو نامناسب القابات سے نہیں پکار سکتے۔سرکلر کے مطابق جوانوں کو عزت دینے کے لئے مناسب نام کا استعمال کیا جائے۔۔ انہیں شیروصاحب یا نام سے پکارا جائے۔ خیبرپختونخوا کے افسران پولیس اہلکاروں کے لئے عام طور پر “خان جی”ماما جی”اور “پہلوان” کے نام استعمال کرتے ہیں۔