لاہور:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میںمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے لیے سزا یا جرمانے کا تعین ہونے پر عوام کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں