اِس بار عید کی تیاری نہیں کی تھی، صبا قمر

اِس بار عید کی تیاری نہیں کی تھی، صبا قمر

کراچی :پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اِس بار عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید سوگوار تھی۔حال ہی میں صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ان مداحوں کے لیے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جو اداکارہ کی عید کے دن کی جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔

پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ ’جو لوگ میری عید کی تصاویر دیکھنے کے لیے انتظار کررہے تھے میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ اِس بار میں نے عید منانے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ یہ عید بہت مختلف تھی۔

صبا قمر نے کہا کہ ’عید منانا بہت مشکل تھا کیونکہ میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جو طیارہ حادثہ اور عالمی وبا کی وجہ سے اِس دنیا رخصت ہوگئے۔اداکارہ نے اپنی دیگر دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے عید کے دن کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں صبح اٹھی نماز پڑھی، اپنے گھروالوں کے ساتھ وقت گزارا، ہر نعمت کے لیے اللّہ کا شکر ادا کیا لیکن پھر بھی دل میں ایک خوف تھا۔

انہوں نے اپنے ڈیزائنر دوستوں کے لیے لکھا کہ ’میں اپنے ڈیزائنر دوستوں کی بہت شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سمجھا اور میری مرضی کے مطابق میرا لباس بنایا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرانے دن واپس آنے کی امید ظاہر کی۔یاد رہے کہ طیارہ حادثہ کی وجہ سے اِس بار تمام فنکاروں نے عیدالفطر سادگی سے منائی۔