اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں ہمارے ہاں پیٹرولیم قیمتیں سب سےکم ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب ہمارے ہاں ایندھن کم ترین نرخوں پردستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات بھارت میں ہم سےدوگنا مہنگی ہیں جب کہ بنگلا دیش،سری لنکا اور نیپال وغیرہ میں اس کے نرخ ہم سے 50 سے 75 فیصد تک زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔