منگورہ : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین اور مقامی اہم شخصیات نے مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔
دریائے سوات کے دونوں کناروں پر ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جوکہ 5.8 سالوں میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا ، منصوبے سے چھ ہزار کے
قریب افراد کو روزگار میسر آئے گا ۔
ڈیم سے سترہ سو ایکڑ کے قریب اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔