اسلام آباد: سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کےلئے بڑی خوشخبری آگئی، سعودی حکومت نے پروفیشنل ویزا ہولڈرز کو واپس بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ،سعودی حکومت نے گزشتہ6 ماہ سے سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کو جو کسی پروفیشنل کام کا ویزہ رکھتے ہیں واپس بلانا شروع کر دیا ہے، ان کو کفیلوں کی جانب سے دیگر مراعات بھی دی جائیں گی، اس کے علاوہ اہل خانہ کو سال بھر میں5 فری عمرے کے ویزے کی بھی اجازت ہو گی۔
جدہ، تبوک،ریاض اور مدینہ سے ایسے پاکستانی جو بے دخل کیے گئے ، انہیں اقامہ پر فوری سعودی عرب واپس بلا لیا گیا ہے، ان کو اہل خانہ کے ویزے کی اضافی سہولت بھی دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق ، عید الفطر کے بعد سعودی عرب کے پروفیشنل ویزا لڈرز کے واپس جانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔