ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی کہانی سامنے آگئی

06:15 PM, 1 Jun, 2019

لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے یکطرفہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم کی کہانی سب کے سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد کوچ مکی آرتھر نے جارحانہ انداز اپنائے بغیر کھلاڑیوں کو دھیمے انداز میں سمجھایا کہ آج کی شکست آئندہ میچوں کے لیے بڑا سبق ہے ، آئندہ میچوں میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔

قومی کپتان سرفراز احمد نے ان کو کی بات چیت میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں یہ شکست بہت بری ہے ، ایسا آغاز نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن آئندہ میچوں میں ہم حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے فتح سمیٹیں گے۔

قومی چیف سلیکٹر اںضمام الحق ٹیم میٹنگ کا حصہ نہیں بنے ، ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے چہرے کافی اترے ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں