لاہور:اسڑابری ایک خوبصورت پھل ہے جو اپنے فوائد اور تاثیر کی بدولت دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق،صحت مندی اور تندرستی کے لئے اسٹرابری کا استعمال بہترین ہے، اس پھل میں 80 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔یہ نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یہ چہرے کو بھی شاداب رکھتا ہے۔
یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے رنگت نکھارنے کے لئے مفید ہے اس کا پیسٹ بنا کر 15 منٹ چہرے پر لگایا جائے تو چہرہ کھل اٹھے گا۔
اسٹرابری کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں کینسر کے خلاف مدافعت بھی پائی جاتی ہے،یہ جوڑوں کے درد میں کمی لاتی ہے اور یہ ڈپریشن کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔
اسٹرابری کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ڈاکٹرز اس کے باقاعدہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔