کارڈف :ورلڈ کپ کے تیسرے روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کارڈف کے میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین مقابلہ برسٹل کے میدان پر شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
سری لنکا کی کپتانی کورانتنے کر رہے ہیں جب کہ ان کی ٹیم میں لستھ ملنگا اور اینجلیو میتھیوز جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔افغانستان کی قیادت گل بدین نائب کر رہے ہیں، سپن باﺅلنگ سے لیس افغانستان کی ٹیم کا انحصار راشد خان اور محمد نبی پر ہو گا۔
آسٹریلیا کی کپتانی ایرون فنچ کر ہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔