ناٹنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہار کے بعد مسلسل دس شکستوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میں مسلسل گیارہویں مسلسل شکست تھی۔
اس شکست کے ساتھ ہی شاہینوں نے 1987-88 میں دس مسلسل شکستوں کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا۔میچ کا فیصلہ 218 گیندوں قبل ہی ہو گیا، گیندوں کے اعتبار سے یہ پاکستان کی ون ڈے میں دوسری بڑی اور ورلڈکپ میں سب سے بڑی شکست تھی۔شارٹ پچ بال پر پاکستانی بلے بازوں کی بوکھلاہٹ بھی کھل کر سامنے آئی۔ سات کھلاڑی شارٹ پچ بال پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بلے بازوں کی کمزوری کا خوب فائدہ اٹھایا اور 52 فیصد گیندیں شارٹ پچ کیں جن پر شاہین بھیگی بلی بن گئے۔بھاری بھرکم تنخواہ لینے والے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور دیگر سپورٹ اسٹاف پاکستانی بلے بازوں کے شاٹ پچ بال سے نمٹنے کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
کرس گیل نے تین چھکے لگا کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 40 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس کے علاوہ 23 برس بعد ویسٹ انڈیز نے کسی ا?ئی سی سی کی ٹاپ آٹھ فل ممبر ٹیموں میں سے کسی کو 105 یا کم مجموعے پر آؤٹ کیا۔