امریکی ریاست ورجینیا میں سرکاری عمارت میں فائرنگ،12 افراد ہلاک،6 زخمی

10:48 AM, 1 Jun, 2019

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیامیں ’پبلک یوٹیلیٹی‘ فراہم کرنے والے سرکاری ادارے کی عمارت میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور نصف درجن کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا بیچ کے ساحل پر واقع میونسپل بلڈنگ میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ورجینیا بیچ شہر کے سرکاری ملازم کے طور پر ہوئی ہے جو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ملزم کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کا کہنا ہے کہ ورجینیا کے مقامی وقت شام چار بجے ورجینیا بیچ میونسپل سینٹر سے فائرنگ کی اطلاعات ملیں تو سرکاری عمارات والے پورے علاقے کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے لیا۔بی بی سی کے مطابق اسی دوران وہاں کام کرنے والے افراد سے عمارات کو خالی کرانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

متاثرہ عمارت میں ملازمت کرنے والی میگن بینٹن نے مقامی ٹی وی چینل ’ویوی‘ کو بتایا کہ ہم نے لوگوں کو چیختے اور ایک دوسرے کو زمین پر لیٹنے کا کہتے سنا۔

ورجینیا کے سینیٹر ٹم کین نے فائرنگ کے واقعہ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ورجینیا بیچ میں فائرنگ کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ میرا دل ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنھوں نے اپنا کوئی عزیز اس واقعہ میں کھویا ہے۔ سینیٹر ٹم کین نے تمام زخمیوں کے لیے دعائے صحت بھی کی۔

مزیدخبریں