کابل: افغان طالبان نے گذشتہ کوکابل میں ایک امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
گزشتہ روزکی صبح کئے گئے اس حملے میں کم از کم 4 عام شہری ہلاک اور 4 امریکی فوجی زخمی ہو گئے تھے جس کی تصدیق امریکی فورسز کے ایک ترجمان نے بھی کردی تھی۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس خودکش حملے میں تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں دو امریکی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جب کہ دس سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں.
تاہم افغانستان میں طالبان کی عسکری کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔