لاہور: گاڑیا ں اور آٹو موبائل بنانے والی کمپنی سوزوکی پاکستان نے ایک بار پھر روپے کی قدر میں کمی کو جواز بناتے ہوئے رواں سال کے دوران تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پہلے ہی اپنے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا ہے جن کا اطلاق یکم جون 2018 سے ہوگا۔کمپنی نے سوزوکی مہران وی ایکس کی قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ کیا ہے اور اب وہ 7 لاکھ 9 ہزار کی بجائے 7 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 62 کی بجائے 7 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کرولا گاڑی میں 13 ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ تبدیلی
رپورٹ کے مطابق سوزوکی راوی کی قیمت بھی 30 ہزار روپے سے اضافے سے 7 لاکھ 26 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 لاکھ 56 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔بولان کی قیمت پہلے 7 لاکھ 84 ہزار روپے تھی ، اب وہ 30 ہزار روپے اضافے کے بعد 8 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ NAV-MT کی قیمت 14 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار روپے، سوئفٹ NAV-AT کی قیمت 15 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ یونائیٹڈ آٹو کا سوزوکی مہران کو ٹکر دینے کا منصوبہ ، سستی گاڑی "براوو" میدان میں لائےگی
کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں بھی 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب وہ 14 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب وگی، اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمتوں میں بھی 30، تیس ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 11 لاکھ 94 ہزار روپے اور 11 لاکھ 4 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔اس سے پہلے کمپنی نے رواں سال یکم جنوری اور پھر یکم مارچ کو اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں