اسلام آباد: صدر ممنون حسین سے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ملاقات، نگران حکومت اور انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں صدر مملکت کی نگران وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ممنون حسین نے ناصرالملک کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شفاف انتخابات کیلئے آپ اپنی ذمہ داری با احسن سرانجام دیں گے۔ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا اتروں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیا
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے جبکہ صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد تبدیل
وزیر اعظم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کو نیا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں