امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے اور شام سے نکل جائے: بشارالاسد

08:18 PM, 1 Jun, 2018

دمشق: شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے اور شام سے نکل جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشارالاسد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کو اب شام سے نکل جانا چاہیے اور انہیں ہر صورت میں واپس جانا ہوگا، امریکا عراق میں قانونی جواز کے بغیر داخل ہوا اور اسکا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا لہذا امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے، اس خطے کے عوام امریکا کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے 5 سال جمہوریت کو گرنے نہیں دیا: مریم نواز
  انہوں نے کہا کہ شام میں اب صرف ایک ہی مسئلہ باقی ہے اور وہ کرد باغی ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے شامی حکومت نے کرد باغیوں سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں، ان کرد باغیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے، تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی ہوئی: عمران خان
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں