نواز شریف نے 5 سال جمہوریت کو گرنے نہیں دیا: مریم نواز

06:53 PM, 1 Jun, 2018

فیصل آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ زرداری حکومت کو نواز شریف نے نہیں گرایا، نواز شریف نے 5 سال جمہوریت کو گرنے نہیں دیا۔

فیصل آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود عوامی حکومت نے اللہ کے فضل سے مدت پوری کی، ووٹ کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی ہوئی: عمران خان
 مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف پر دباؤ رہا کہ استعفیٰ دو اور گھر چلے جاؤ، پہلی بار نواز شریف ڈٹ گئے اور کہا نکالنا ہے تو نکال دو۔ عمران خان نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر کنٹینر پر چڑھ کر ن لیگ کیخلاف سازش کی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: حکومتی شخصیات کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں