نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش

نگرا ن وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے دو نام صوبائی حکومت کو جمع کرا دیئے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے  نیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیاجائے ہم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت کی ایوان وزیراعلیٰ ملازمین کیلئے الیکشن سے قبل 2 تنخواہیں اضافی دینے کی سمری منظور

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا، لیکن پاکستان تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔