فضول گفتگو کی روک تھام کیلئے یوگنڈا کی پارلیمنٹ کا سوشل میڈیا سائٹس پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

فضول گفتگو کی روک تھام کیلئے یوگنڈا کی پارلیمنٹ کا سوشل میڈیا سائٹس پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کمپالا :سوشل میڈیا ویب سائٹس پر فضول گفتگو کو روکنے کےلئے افریقی ملک یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کو 4 سے 5 سینٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ ان سائٹس پر فضول گفتگو کی روک تھام کی جاسکے۔


یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا، گپ شپ اور فضول افواہوں کو فروغ دیتا ہے اس کی روک تھام کے لیے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے اداکارہ شبنم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا

موسوینی نے کہا کہ یہ ٹیکس انٹرنیٹ ڈیٹا کی بجائے صرف سوشل میڈیا ایپس پر لاگو ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مددگار ثابت ہے۔ یوگنڈا حکومت کی جانب سے تمام سم کارڈز کی رجسٹریشن بھی چیک کی جارہی ہے آیا کہ وہ باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تاریخ بدل جانے کا خدشہ ہے:شیخ رشید
یوگنڈا کی پارلیمنٹ کے نئے بل کے تحت موبائل ٹرانزکشنز پر بھی ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جس پر شہریوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غریب طبقہ متاثر ہوگا جو روزانہ موبائل بینکنگ استعمال کرتا ہے۔اب تک یہ معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ کس طریقے سے صرف سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی پہچان کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش
خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوگنڈا میں 23.6 ملین افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں