تبوک میں   ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند 

12:39 PM, 1 Jun, 2018



 ریاض:سعودی عرب کے شہر تبوک کے مقامی حکام نے حج او رعمرے کے لئے مخصوص ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند کرا دیئے۔

  تبوک شہر میں وزارت نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل مطلق الشراری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حج او رعمرے کے لئے مخصوص بیشتر ٹرانسپورٹ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

کئی ایسی بسیں بھی ریکارڈ پر آئیں جو غیر قانونی طریقے سے عمرہ والوں کو تبوک سے مکہ مکرمہ لانے لے جانے میں مصروف تھیں

مزیدخبریں