لاہور :ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی نئی ایجاد سے دنیا کو مستفید ہونے کا موقع ملتا رہتا ہے اور کمپنیاں روز بروز نت نئے موبائل فونز سے حیران کرتی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیا
تفصیلات کے مطابق نوکیا کمپنی نے اپنے مزید 3 نئے سستے سمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے جس نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے اداکارہ شبنم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا
Understated, compact, and effortlessly stylish. The new #Nokia5: a timeless classic, refined. https://t.co/f2j6L97z6f pic.twitter.com/c4TD2NCmv7
— Nokia Mobile (@Nokiamobile) May 29, 2018
گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور
یہ مڈ رینج اور بجٹ سمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تاریخ بدل جانے کا خدشہ ہے:شیخ رشید
یہ فون جولائی میں دستیاب ہو گا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورژن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں