جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لے لیا

11:58 AM, 1 Jun, 2018

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے جب کہ صدر ممنون حسین ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سابق کابینہ وقومی اسمبلی ارکان، سینیٹ کے چیئرمین اور ارکان، ججز اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں ۔سابق چیف جسٹس ناصرالملک وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کےبعد اپنی کابینہ کی تشکیل کا کام مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

یاد رہے موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے گزشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں سے گاڈ آف آنر پیش کیا جب کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس سے روانگی پر اپنے عملے سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں