اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں اور ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آ جاتے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی اور اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں اس طرح کے لوگ آ جاتے ہیں لیکن یہ بڑا الیکشن ہے۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی
صحافی کے سوال پر کہ آج بہت خوش لگ رہے ہیں کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اور زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے اور جس کا تکیہ اللہ پر ہو اُسے اللہ خوش رکھتا ہے۔
صحافی کے سوال الیکشن اگر ملتوی ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے پر نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب جواب دیں جس کے بعد جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے والے جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں پانچ سال پورے کیے بہت بڑی بات ہے اب ہر روز حکومت ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت پسندوں نے میاں صاحب کے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور میں نواز شریف کو آج مبارک دینے آیا ہوں کیونکہ میاں صاحب ووٹ کو عزت دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اگر مستقبل میں کسی نے ووٹ کو عزت نہ دی تو مطلب وہ جمہوریت کے خلاف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں کیا کہیں گے صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں