حکومت جانے پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی خوش

10:08 AM, 1 Jun, 2018

لاہور: مسلسل دس سال پنجاب پر حکومت کرنے والے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی حکومت کی مدّت ختم ہونے پر سکھ کا سانس لے لیا۔

دو روز قبل تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ سب پورا ہوا۔

انہوں نے شہباز شریف کے دور اقتدار کو کافی پریشان کن بھی قرار دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف گھر میں بھی سب کو کام پر لگا دیتے ہیں یہاں تک کہ کچن میں بھی ان کی رفتار کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہو گئی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں