لندن:شاہد آفریدی کی ورلڈ الیون کو ویسٹ انڈیز نے چیریٹی میچ میں 72 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ پر منعقد ہونے والے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز ایون لوئس اور کرس گیل نے اپنی ٹیم کو انتہائی جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور
دونوں بیٹسمینوں کے درمیان75 رنز کی دھواں دار شراکت داری قائم ہوئی۔ ایون لوئس 26 گیندوں پر 58 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کرس گیل تھے جو شعیب ملک کی گیند پر 18 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔مارلن سیموئلز 43، دنیش رامدین 22 اور آندرے رسل 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس طرح دفاعی چیمپئنز نے ورلڈ الیون کو 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش
آئی سی سی ورلڈ الیون کی طرف سے راشد خان نے دو جبکہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کا آغاز تباہ کن رہا اور محض 8 رنز پر اسکی چار وکٹیں گرگئیں۔تمیم اقبال 2، لیوک رانچی صفر، سیم بلنگز 4 اور دنیش کارتھک صرف پر آؤٹ ہوگئے۔
ورلڈ الیون کی پانچویں وکٹ شعیب ملک کی صورت میں گری جنہوں نے 12 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہد آفریدی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تھیسارا پریرا نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 37 گیندوں پر 61 رنز بناکر کیسرک ولیمز کی گیند پر چلتے بنے اور اس طرح پوری ٹیم 127 پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز نے تین، بدری اور رسل نے دو، دو جبکہ پال اور براتھویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ میچ سے قبل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں