لندن: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے میچ کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 306 رنزکا ہدف دیا جسے انگلش ٹیم نے 48ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 133 رنز بنائے اور جبکہ کپتان ائین مورگن 61 گیندوں پر 75 بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ہیلز 95 رنز بنا کر شبیر رحمان کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے، انہوں نے 86 گیندوں پر 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے، جیسن رائے ایک رن پر مشرفی مرتضیٰ کا شکار بنے۔
اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 305 رنز بنائے، تمیم اقبال نے 142 گیندوں پر 128 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، مشفیق الرحمان نے بھی 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
چیمپیئنز ٹرافی : افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کی 8 وکٹوں سے فتح
لندن: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
10:57 PM, 1 Jun, 2017