پرویز مشرف کی  چوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کال

09:18 PM, 1 Jun, 2017

گجرات : آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں اے پی ایم ایل کے نائب صدر ریاض خان، اے پی ایم ایل سندھ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر حسن، سندھ کے جنرل سیکرٹری پیر میاں زبیر اور کراچی ڈویژن کے صدر احمد حسین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران اے پی ایم ایل کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نےپارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر بات کروائی۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے راہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہگرینڈ الائنس کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
  

مزیدخبریں