پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کروڑوں لوگ مارے جائیں گئے،امریکی محققین

پاک بھارت ایٹمی جنگ سے کروڑوں لوگ مارے جائیں گئے،امریکی محققین

نیویارک:امریکی محققین نے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری سیاسی سفارتی اور سرحدی کشیدگی سے اگر جنگ کی چنگاری پھوٹ پڑی تو بڑی تباہی ہو گی۔اگر دونوں ممالک نے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر لیا تو کروڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گئے۔
اس کے علاوہ اوزون کی تہہ کا آدھاحصہ تباہ ہو جائے گا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین کا کہنا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوتی ہے تونقصان اندازے سے کہیں زیادہ ہوگا یہ نقصان صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں ہو گا تو21ملین لوگ مارے جائیں گئے اور یہ سب ایک ہفتے کے اندر ہو گا،یہ نقصان صرف جنگ عظیم دوئم کے دوران مرنے والوں کی تعداد سے دو گنا ہو گا۔
یہ ریسرچ یونیورسٹی آف کولریڈ بولڈر اور ہونی ورسٹی آف کیلفورنیا کے محققین نے پیش کی ہے۔ریسرچ کے مطابق دنیا بھر کے دو بلین لوگ بھوک اور قحط کا شکار بن سکتے ہیں۔اس وقت پاکستان کے پاس 130ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں جبکہ انڈیا کے پاس 120کے قریب ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق پاک بھارت ایٹمی تصادم کو روکنا ہو گا ورنہ دنیا کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں