لاہور : صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کل صوبائی اسمبلی میں پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گی۔
اسمبلی میں پیش کیے جانے سے قبل بجٹ 2017-18کی کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔بجٹ یکم جولائی 2017سے قابل عمل ہوگا ۔
پنجاب کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا ۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گانہ کسی طبقے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔بجٹ کا فوکس تعلیم، صحت، خوراک اور صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی ہوں گی۔
بیروزگاری کے خاتمے اور کاروبار میں آسانی کے لیے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔