ودیا بالن کاصباء قمر کو ایسا پیغام کہ صباءقمر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی

ودیا بالن کاصباء قمر کو ایسا پیغام کہ صباءقمر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی

08:16 PM, 1 Jun, 2017

لاہور :  پاکستانی اداکارہ صباءقمر اور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم ”ہندی میڈیم“ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بھی فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا تو وہ اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ صباءقمر کو مبارکباد دینے کیلئے ناصرف ان کا موبائل نمبر ڈھونڈا بلکہ انہیں واٹس ایپ پیغام بھی بھیج دیا جسے دیکھ کر یقینا صباءقمر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی ۔


صباءقمر کے موبائل پر موصول ہونے والا پیغام کچھ یوں تھا ”ہائی صباء! میں ودیا بالن ہوں۔ آج ہندی میڈیم دیکھی اور تمہارا نمبر زینت سے لیا۔ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں تم فلم میں بہت زبردست نظرآ ئی ہو۔یہ ایک ایسا کردار تھا جسے مہم جو ہونے کے باعث کوئی بھی ناپسند قرار دے سکتا تھا لیکن تم نے اسے لوگوں کے بہتر بنا کر قابل یقین اور پسند آنے والے کردار بنا دیا, واقعی بہت ہی زبردست۔ تمہاری کارکردگی اور فلم کی بڑی کامیابی پر تمہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ نیک تمنائیں۔“

بھارتی اداکاروں کی جانب سے موصول ہونے والا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی اس فلم میں دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی اسے دیکھنے کیلئے سینماﺅں کا رخ کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں