ممبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ 2017 اپنے نام کروا لیا ہے۔شرمین عبید چنائے کو یہ اعزاز گزشتہ دو دہائیوں سے دنیا بھر کی رپورٹنگ کرنے کے باعث دیا گیا۔اس ایوارڈ کو جیتنے پر شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ جیتنا بہت بڑے بڑی بات ہے اور اپنی پہلی دستاویزی فلم کی پروڈکشن 21 سال کی عمر میں کی، میں نے اپنے کیریئر میں ایسی کہانیوں پر تحقیق کی جو لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے بےچین تو کردیں، لیکن ساتھ یہ امید بھی رہے کہ اس تحقیق سے ایک ایسی گفتگو کا جنم ہو جو لوگوں کے ایسے روئیوں کو تبدیل کردیں۔
شرمین عبید کا انتخاب اس ایوارڈ کے لیے ان کی پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے جیسے کہانیوں کو سامنے لانے پر کیا گیا۔ پاکستانی فلم ساز اپنی دو کامیاب ڈاکیومنٹری کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، ان میں سے ایک ’سیونگ فیس‘ جبکہ دوسری ’اے گرل ان دی ریور‘ ہے۔ان فلموں میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین اور غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی عورتوں کی کہانیوں کا سامنے لایا گیا۔آئی سی ایف جے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام فاتحین کو رواں سال 3 نومبر کو امریکا میں یہ اعزاز پیش کیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں