جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل سے کوکین برآمد

05:36 PM, 1 Jun, 2017

لاہور:جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے بھجوائے جانے والے پارسل کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کسٹمز حکام نے تھرمس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی پچا س لاکھ روپے مالیت کی کوکین قبضے میں لے لی ۔
 بتایا گیا ہے کہ کسٹمز حکام نے پیرو سے لاہور کے ایک شہری کے نام بھجوائے جانے والے پارسل کی تلاشی لی تو تھرمس میںانتہائی مہارت سے چھپائی جانے والی کوکین برآمد ہو گئی ۔
کسٹمز حکام کے مطابق کوکین کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت پچاس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ کسٹمز حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں