فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اس کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل کردیا گیا

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اس کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل کردیا گیا

05:34 PM, 1 Jun, 2017

ممبئی: اداکارہ عامر خان کی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اس کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل کردیا گیاہے ۔ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق عامر خان کی فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر  نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں  پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے دو بڑے سُپر اسٹارز عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں عامر اور امیتابھ کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، یہ فلم اب بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔مداحوں کو عامر خان کی اگلی فلم سے بھی شاندار کامیابی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں