گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرا دیا

03:42 PM, 1 Jun, 2017

لندن: چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا اور دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔ گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویر یا کسی وڈیو پر منحصر ہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کسی دن کے موقع کی مناسبت کے لحاط سے بھی گوگل اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں