'جمائما کو اکاؤنٹس کی تفصیل اور رسیدیں مل گئی ہیں، عدالت بھیجی جائیں گی'

'جمائما کو اکاؤنٹس کی تفصیل اور رسیدیں مل گئی ہیں، عدالت بھیجی جائیں گی'

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جھوٹ بولنے کے بعد 100 جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور جھوٹ بولنے کے بعد قطری بھی لانا پڑتا ہے۔ بنی گالہ سے متعلق منی ٹریل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جمائما کو اکاؤنٹس کی تفصیل اور رسیدیں مل گئی ہیں جو عدالت بھیجی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جو کیا اس کی جگہ جیل ہے۔ بیان نواز شریف کا ایک ڈرامہ ہے اور بڑی پلاننگ کے ساتھ جے آئی ٹی پر حملہ کیا ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو گارڈ فادر ٹھیک کہا گیا ہے۔

اس سے پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کو عدالت میں معصوم ثابت کرنے کیلئے 15 سال پرانی دستاویزات ڈھونڈ نکالیں ہیں اب جائیں اصل چوروں کو پکڑیں۔

یاد رہے عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگا تھا اور جمائما نے انہیں ریکارڈ کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

گزشتہ روز ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نےعمران خان کے وکیل سے کہا کہ آپ نے 5 ترسیلات پرمطمئن کرنا ہے کہ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کہاں سے آئے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ رقم راشد علی خان کے ذریعے بنی گالہ کی اراضی کے عوض دی گئی؟۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ جمائما نے یقین دہانی کرائی ہے جلد ازجلد دستاویزات مل جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں